ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مورتیوں کو توڑنے کا سلسلہ جاری،تمل ناڈو میں پیریار کی مورتی کو اب بنایا گیا نشانہ

مورتیوں کو توڑنے کا سلسلہ جاری،تمل ناڈو میں پیریار کی مورتی کو اب بنایا گیا نشانہ

Tue, 20 Mar 2018 22:35:04    S.O. News Service

پودوکوٹائی ،20؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سماجی مصلح اور ڈراوڈ تحریک کی علامت ای وی راما سوامی پیریار کی ایک مورتی آج پاس کے گاؤں میں خراب حالت میں ملی۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بھی ایسا واقعہ ہو چکا ہے۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے کسی اوزار سے مجسمے کی گردن توڑ دی تھی اور اس گو ل چکّر کے پاس رکھ دیا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور حکام کے ملازم موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ نے فوری کارروائی کی اور مجسمہ کو صبح آٹھ بجے تک اس کو دوبارہ لگادیا گیا تھا۔دراوڑ کڑگم لیڈر کے ویرمنی نے 2013 میں مورتی کی نقاب کشائی کی تھی جس کی نگرانی پارٹی کی ضلع اکائی کرتی تھی۔علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہونے سے روکنے کے لئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا ہے۔


Share: